وزیرِ اعظم شہبازشریف 69

وزیرِ اعظم شہبازشریف کی امریکی صدر سے ملاقات ،ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ شب، امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک سربراہانِ حکومت کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیے میں شرکت کی ۔عشائیے کے دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی صدر جو بائیڈن نے ملاقات کی.

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔عشائیے میں دیگر ممالک کے سربراہان مملکت نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں