وزیراعظم 205

وزیراعظم کی پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن وفاق کے برابر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن وفاق کے برابر کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے یہ ہدایت دی۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے تنخواہوں کے معاملے کو دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں