لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنانے اور چار دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔
اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، غیر معمولی جرات اور بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا کر ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی، ساری قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوںنے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز آپریشن ”عزمِ استحکام”کے تحت ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔









