شہباز شریف 14

وزیراعظم کا شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جاری کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جاری کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کی شاندار کارگردگی ملکی امن و سلامتی کی ضامن ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کیعلاقے عیدک میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 7خوارج جہنم واصل کرنے پر خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف منظم کاروائیاں سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور ہمارے قومی عزم کی عکاس ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز نے کاروائی میں فتنہ الخوارج دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا جو لائق تحسین ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کی شاندار کارگردگی ملکی امن و سلامتی کی ضامن ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوںنے کہاکہ تمام دہشت گرد عناصر کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔وزیراعظم نے کہاکہ پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں