وزیراعظم 115

وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری اسحق ڈار کو سونپ دی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری نائب وزیراعظم اسحق ڈار کو سونپ دی ہے۔

یہ بات وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کہی ۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ شہباز شریف نے اسحق ڈار کو پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطہ کرنے اور اتحادی جماعت کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔عقیل ملک نے کہا کہ نائب وزیر اعظم جلد ہی اس سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے، انہوں نے کہا کہ کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے یہ تحفظات پیدا ہوسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں