شہباز شریف 11

وزیراعظم شہباز شریف سے شزرا منصب کی ملاقات

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی شزرا منصب نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت نے وزیراعظم کو آئندہ سال کے لیے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے والا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں وزیر برائے پبلک افیئر یونٹ رانا مبشر اقبال اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں