وزیر قانون فواد چوہدری 159

وزیر قانون فواد چوہدری نے عالمی سازش سے متعلق کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے وزارت قانون کاچارج سنبھالتے ہی بڑا حکم دے دیا۔وزارت قانون کی جانب سے جاری اعلامیے کےمطابق فواد چوہدری نے عالمی سازش سے متعلق کمیشن قائم کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کمیشن عالمی سازش سے حکومتی تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد جیسے عوامل کا جائزہ لے گا اور تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ مرتب کرےگا۔

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد،کراچی اور لاہور میں درجنوں لیگل افسران تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں۔وزیر قانون فواد چوہدری نے وزارت کے تمام افسران کو فرائض بہترانداز میں انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں