مریم نواز شریف 7

وزیراعلیٰ مریم نواز کا دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی مختلف آپریشنز میں کامیابی پر اظہار تشکر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی مختلف آپریشنز میں کامیابی پر اظہار تشکر کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اعظم ورسک اور دیر میں 10 دہشتگرد ہلاک کرنے پرسکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر فرد سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں