محسن نقوی 14

وزیر داخلہ کی لائبہ کے گھر آمد، والد سے اظہار ہمدری، لوٹی گئی رقم حوالے کی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ لائبہ کے گھر پہنچے اور ان کے والد رانا اعجاز سے ملاقات کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے جعلساز کی جانب سے لوٹی گئی رقم لائبہ کے والد کے حوالے کی، اس موقع پر آئی جی اسلام آباد بھی وزار کے ہمراہ موجود تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے لائبہ کے والد کو 50 لاکھ سے زائد کی رقم دے دی، وزیر داخلہ نے لائبہ سے لوٹی گئی باقی رقم کی واپسی کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔

دریں اثنا گولڈمیڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز خودکشی کے معاملے میں آئی جی اسلام آباد سہیل چوہدری لائبہ اعجاز کے گھر پہنچ گئے، آئی جی اسلام آباد نے لائبہ اعجاز کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں