محسن نقوی 12

وزیر داخلہ کا شمالی وزیرستان اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز پر انہیں خراج تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز پر فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے دونوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر 18 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے پر کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے ۔

انہوںنے کہاکہ قوم کو اپنے جانبازوں پر فخر ہے اور فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں