وزیر اعظم 105

وزیر اعظم کابنوں میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سپاہی محمد وسیم کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بنوں میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سپاہی محمد وسیم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ افواجِ پاکستان کے جوانوں کی ملک کی حفاظت کی خاطر قربانیاں نا قابلِ فراموش ہیں۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شہید کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کریں۔ وزیراعظم نے کہاکہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں شہید کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں