سعود شکیل 6

نوجوان کھلاڑیوں کا آتے ہی پرفارم کرنا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے،سعود شکیل

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سعود شکیل نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کا ٹیم میں آتے ہی اچھی کارکردگی دکھانا پاکستان ٹیم کے لیے خوش آئند ہے۔

ایک انٹرویومیں سعود شکیل نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے بہترین پریکٹس بہت اہم ہے، بیٹنگ کے دوران تمام تر توجہ رنز بنانے پر مرکوز ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ طور بلے باز ان کے لیے یہ اہم ہے کہ وہ نصف سنچریوں کو بڑی اننگز میں تبدیل کریں۔

سعود شکیل نے کہا کہ کرکٹ کیریئر کے آغاز سے ہی لمبی اننگز کھیلنا ان کی خوبی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سیریز کے بعد بیٹنگ میں جو بھی کمی محسوس ہوئی، اس پر کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں