عطاء اللہ تارڑ 58

نو مئی کو دھول اڑانے والے آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں،عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو دھول اڑانے والے آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں،تحریک انتشار گولی چلنے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے، گولی چلی ہے تو ثبوت سامنے کیوں نہیں لاتے؟ ۔ انہوں نے کہا کہ دوڑ کیوں لگائی؟ ،موقع سے بھاگنے والے بہانے بنا رہے ہیں،غلیلوں، بنٹوں، پتھروں، سٹن گنز اور آتشیں اسلحہ سے لیس شرپسندوں نے 26 نومبر کو وفاق پر چڑھائی کی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو شہید اور زخمی کیا، اس نقصان کا مداوا کون کرے گا؟ ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہید جوانوں کا خون کس کے ہاتھوں پر تلاش کریں، تحریک انصاف کے پاس گولی چلنے کا کوئی ایک ثبوت ہے تو سامنے لائے، پرتشدد سیاست اور پرتشدد احتجاج پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے اوپر اٹھنے والے سوالات کا جواب دیں، الزامات لگا کر ان سے منہ مت پھیریں۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ 9 مئی کے تمام ثبوت موجود ہیں،تحریک انصاف کی پوری قیادت سانحہ 9 مئی میں ملوث ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں