اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاک قطر دوطرفہ مشاورتی دور کیلئے نتیجہ خیز تیاریوں کی ہدایت دے دی۔
اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاک قطر دوطرفہ مشاورتی دور کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ان کو پاک قطر کے مختلف پہلوں پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس پاک قطر دو طرفہ مشاورتی اجلاس دوحہ میں منعقد ہوگا۔اس دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مشاورتی دور کے لیے نتیجہ خیز تیاریوں کی ہدایت دے دی.









