عبدالعلیم خان 15

نئے صوبے قومی مسئلہ، مصلحت یا سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے، علیم خان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نئے صوبے قومی مسئلہ ہیں، انہیں مصلحت یا سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے۔ایک بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام ملک بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی تشکیل چاہتے ہیں، آئی پی پی ہر فورم پر اس کیلئے آواز اٹھاتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ موجودہ حالات ملک بھر میں نئے ورکنگ آرڈر کے متقاضی ہیں، سیاستدان ذمے داریاں نبھاتے ہوئے نئے صوبوں کی اونرشپ لیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اپنی چودھراہٹ بچانے کی بجائے عوام کے مسائل کا سوچنا ہو گا، یہ قومی مسئلہ ہے، نئے صوبوں کو مصلحت یاسیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ دیکھا جائے تو چاروں صوبوں کو 4، 4 انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنے میں کوئی حرج نہیں جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کے قیام کی بھی حمایت کرتے ہیں۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ہزارہ صوبے کے مطالبے کے ساتھ ہے،پنجاب اور سندھ میں بھی نئے صوبوں کے لئے آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں 2010 سے ہزارہ صوبے کے لئے آوازیں بلند ہو رہی ہیں، خوشی ہے خیبر پختونخوا کی اہم سیاسی جماعتیں ہزارہ صوبے کا قیام چاہتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں