اسد قیصر 135

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی فارن فنڈنگ کیسز رپورٹس کب جاری ہونگی؟ اسد قیصر

اسلم آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی فارن فنڈنگ کیسز رپورٹس کب جاری ہونگی؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس پر فیصلہ تو سنادیا اب سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی ہدایت پر مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کی فارن فنڈنگ کیسزرپورٹس کب جاری ہوگی۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے مزید کہا کہ عوام انتظار میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں