بلاول بھٹو زرداری 20

میرپور نکیال میں میرا کارکن شہید ہوگیا، متعلقہ حکام کہاں ہیں؟ بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایل اے 9 کوٹلی 2 نکیال میں جیالے مختار یونس کی شہادت پر لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ میرپور نکیال میں میرا کارکن شہید ہوگیا، متعلقہ حکام کہاں ہیں؟

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار عمیر نعیم کی جانب سے فائرنگ کرکے میرے کارکن مختار یونس کو شہید کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ میرپور نکیال میں میرا کارکن شہید ہوگیا، متعلقہ حکام کہاں ہیں؟ الیکشن کمیشن کیا کررہا ہے؟ دو روز قبل بھی مسلم لیگ (ن )نکیال کے رہنما سردار عمیر نعیم کی ساتھیوں سمیت کھلے عام فائرنگ کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ اگر متعلقہ حکام دو روز قبل نکیال میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیتے تو آج ایک انسانی زندگی کی قیمت ادا نہ کرنا پڑتی۔انہوں نے کہا کہ شہید جیالا مختار یونس نکیال میں اپنے امیدوار جاوید بڈھانوی کے ساتھ مل کر موثر انتخابی مہم چلارہا تھا، اپنی شکست سے بوکھلا کر پاکستان پیپلزپارٹی کے مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں