سائرہ نسیم 17

میرا محبت سے یقین ہی اٹھ گیا ہے ،اس نام سے بھی کوفت ہوتی ہے’ سائرہ نسیم

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ میرا محبت سے یقین ہی اٹھ گیا ہے ،مجھے گلوکاری کے میدان میں ناکام کرنے کی بہت کوششیں کی گئیں لیکن خدا کی ذات نے مجھے ناکام نہیں ہونے دیا ۔

ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ مجھے محبت کے نام سے کوفت ہوتی ہے کیونکہ میرا اس سے یقین ہی اٹھ گیا ہے اور میں اس بارے بات نہیں کرنا چاہتی ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے گلوکاری کے میدان میں ناکام کرنے کیلئے یہاں تک افواہیں اڑائی گئیں کہ میں امریکہ منتقل ہو گئی ہوں لیکن خدا کی ذات جسے ناکام نہ کرے اسے دنیا کی کوئی طاقت ناکام نہیں کر سکتی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں