رجب بٹ 51

میرا سلمان خان سے کوئی موازنہ نہیں بنتا،رجب بٹ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)معروف پاکستانی ڈیجیٹل کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سے اپنے موازنے پر کھل کر بات کی ہے۔حال ہی میں رجب بٹ نے انٹرویو میں سلمان خان سے موازنہ کیے جانے پر اپنا ردِعمل دیا ہے۔رجب بٹ کا کہنا ہے کہ مجھے ایسا کوئی وہم نہیں کہ میں سلمان خان جیسا ہوں، ہاں!جب میں نویں جماعت میں تھا تو میں نے ان کی نقل ضرور کی تھی، میں نے دونوں کان چھدوائے تھے اور انہیں دیکھ کر باڈی بلڈنگ شروع کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ کوئی سلمان خان والا سین نہیں تھا، بس ایک میٹ اینڈ گریٹ تھی جہاں مداح ہاتھ ہلا رہے تھے، میرا نام پکار رہے تھے اور شاعری سنا رہے تھے، تو میں نے بھی جواب میں ہاتھ ہلا دیا، بعد میں لوگوں نے مجھے ٹرول کرنا شروع کر دیا کہ میں سلمان خان بننے کی کوشش کر رہا ہوں۔

رجب بٹ نے واضح کیا کہ سلمان خان کا مقام اور حیثیت بالکل الگ ہے، سلمان خان نے پوری زندگی محنت کی ہے، ان کا اپنا ایک الگ مقام اور سسٹم ہے، میرا ان سے کوئی موازنہ نہیں بنتا، لیکن لوگوں نے بلاوجہ مذاق بنایا کیونکہ ان کے پاس اور کوئی کام نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں