شفیع جان 11

مہنگا پیٹرول، 17 نشستوں والی حکومت عوام کی جیبوں پر بھی ڈاکا ڈال رہی ہے، شفیع جان

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ مہنگا پیٹرول، 17 نشستوں والی حکومت عوام کی جیبوں پر بھی ڈاکا ڈال رہی ہے۔ اپنے بیان میں شفیع جان نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود وفاقی حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔

انہوںنے کہاکہ 17 نشستوں والی حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر بھاری لیوی ٹیکس کے ذریعے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور ناقص معاشی پالیسیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، عوامی مینڈیٹ سے محروم حکومت کو عوام کی مشکلات اور معاشی پریشانیوں کا احساس نہیں۔ انہوںنے کہاکہ مہنگے پیٹرول و ڈیزل اور مہنگائی کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس کوئی معاشی ایجنڈا نہیں، کیا یہی تجربہ کار وفاقی ٹیم کی کارکردگی ہے؟ ۔

انہوںنے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے، ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹا کر بحرانوں کی جانب دھکیلا گیا ہے۔شفیع جان نے کہا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر کے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں