چین 12

ملک کی حکمرانی کے لیے پہلے پارٹی کی حکمرانی ضروری ہے، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی نے بیجنگ میں سی پی سی سے غیروابستہ شخصیات کے ساتھ ایک سمپوزیم منعقد کیا۔

اس موقع پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس پر ثابت قدمی سے عمل درآمد سے متعلق بعض اہم امور کی قرارداد کے مسودے پر مختلف جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے ذمہ داران اور غیر جماعتی شخصیات کے نمائندوں کی آراء اور تجاویز سنی گئیں۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے سمپوزیم کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا۔

جمعہ کے روزشی جن پھنگ نے زور دیا کہ ملک کی حکمرانی کے لیے پہلے پارٹی کی حکمرانی ضروری ہے اور ملک کو مضبوط بنانے کے لیے پہلے پارٹی کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ جتنے طویل عرصے تک حکمرانی کی جائے، جتنا زیادہ عرصہ امن و سکون میں گزرے اور ماحول جتنا زیادہ پیچیدہ ہو، اتنا ہی زیادہ خطرات کا احساس بڑھانا، امن کے دور میں بھی خطرات سے باخبر رہنا اور جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس پر ثابت قدمی سے عمل درآمد ضروری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی مضبوط قائدانہ قوت رہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان وانگ ہو نینگ، چھائی چھی اور لی شی نے بھی سمپوزیم میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں