فی تولہ سونا 15

ملک میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 1800 روپے کمی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی فی اونس قیمت 18 ڈالر کمی کے بعد 4314 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کمی سے 4 لاکھ 53 ہزار 936 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1544 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 176 روپے ہوگئی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت کمی کے بعد 65.30 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ مقامی سطح پر فی تولہ چاندی 30 روپے کمی سے 7008 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 25 روپے کمی سے 6008 روپے کی ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں