کراچی(رپورٹنگ آن لائن)ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے کی سطح پر آگیا۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 715 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 20 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 864 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 115 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 228 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 98 روپے کی کمی سے 4 ہزار 482 روپے کی سطح پر آگئی۔









