اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) گزشتہ روز ملک میں 10 لاکھ 4 ہزار 868 افراد کو ویکسین لگائی گئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں اب تک 6 کروڑ 95 لاکھ 12 ہزار 7 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 580 کیسز سامنے آئے ہیں۔
مزید 78 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 7 ہزار 240 مریض شفایاب ہوئے ،مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 44 فیصد ہو گئی ہے۔







