سندھ ہائی کورٹ 38

معذور کوٹہ پر بھرتی نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ میں معذور کوٹہ پر بھرتی نہ کرنے کیخلاف آئنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت نے درخواستگزار کو 3 ماہ میں ملازمت دینے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے ہدایت دی کہ 5 فیصد معذور کوٹہ پر قانون کے مطابق درخواستگزار کو بھرتی کیا جائے۔

عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ کراچی میں سرکاری محکموں میں تین ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہیں، پڑھے لکھے معذور افراد کو سرکاری ملازمتیں نہیں دی جا رہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ قانون کے مطابق سرکاری ملازمتوں میں 5 فیصد معذور کوٹہ مختص ہے۔ عدالت معذور کوٹہ پر عملدرآمد کرائے۔ جس پر عدالت نے درخواستگزار کو 3 ماہ میں ملازمت دینے کا فیصلہ سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں