ڈاکٹر فاروق ستار 16

مصنوعی ذہانت پاکستان کی معاشی ترقی کا اہم ذریعہ بن سکتی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سابق میئر کراچی اور رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اے آئی ایک دیرپا اور انقلابی ٹیکنالوجی ہے جو مستقبل میں معیشت، صنعت اور طرزِ حکمرانی میں بنیادی کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا اگر پاکستان جدید ٹیکنالوجیز، بالخصوص مصنوعی ذہانت، کو بروقت اختیار کرے تو یہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے، پیداواری صلاحیت میں اضافے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔اس موقع پر الفاـ کے ڈیجیٹل سلوشنز کے وفد نے مصنوعی ذہانت، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل معیشت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے متعلق اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں۔ وفد میں محمد فہد، محمد عریب خان، عریشہ ظفر اور ولید احمد شامل تھے، جبکہ محمد ارسلان خان بطور مہمان شریک ہوئے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور پاکستان کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ اس شعبے میں تحقیق، جدت اور افرادی قوت کی تربیت پر توجہ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے نہ صرف قومی معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے بلکہ پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں بھی نمایاں مقام دلایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں