عدالت 18

مصطفی عامر قتل کیس، ملزم ارمغان نے ایک بار پھر وکیل تبدیل کر لیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران جیل حکام نے مقدمے کے ملزمان ارمغان اور شیراز کو عدالت میں پیش کیا۔سماعت کے موقع پر ملزم ارمغان کی والدہ اور ملزم شیراز کے اہل خانہ بھی عدالت میں موجود تھے۔

اس دوران ملزم ارمغان نے ایک مرتبہ پھر اپنا وکیل تبدیل کرتے ہوئے شیخ جاوید میر ایڈووکیٹ کے ذریعے نیا وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا۔عدالت نے کارروائی کے بعد مقدمے کی مزید سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی۔پولیس کے مطابق ملزمان نے مصطفی عامر کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش بلوچستان لے جا کر نذرِ آتش کر دی تھی۔ اس واقعے کا مقدمہ کراچی کے درخشاں تھانے میں درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں