سپریم کورٹ آف پاکستان 18

مستحق امیدواروں کو بلاجواز نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،سپریم کورٹ

میانوالی (رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے ایک اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ اگر کسی ادارے میں فوت شدہ یا ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کیلئے ملازمت کی پالیسی موجود ہو تو اس پر منصفانہ اور یکساں عملدرآمد کرنا لازمی ہے، اور مستحق امیدواروں کو بلاجواز نظر انداز نہیں کیا جا سکتا عدالت نے واضح کیاکہ سرکاری و نیم سرکاری ادارے اپنی بھرتی پالیسی پر شفاف انداز میں عمل کرنے کے پابند ہیں۔

اہل امیدواروں کو بلاجواز محروم کرنا امتیازی اور غیر منصفانہ عمل ہے۔ ادارے چیری پِکنگ کے ذریعے صرف پسندیدہ افراد کو فائدہ نہیں دے سکتے۔ہر امیدوار کو مساوی مواقع فراہم کرنا قانونی اور آئینی تقاضا ہے اگر کسی ادارے نے اپنی موجودہ پالیسی کے باوجود آپ کی درخواست نظر انداز کی ہو تو آپ اپنے قانونی حق کیلئے عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔ اگر اپ یا اپ کے کسی جاننے والے کو سرکاری ملازمت، سروس معاملات، کوٹہ یا بھرتی سے متعلق قانونی مسائل درپیش ہیں تو بروقت قانونی رہنمائی اپ کے حقوق کے تحفظ کیلئے نہایت اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں