مریم نواز 83

مریم نواز کاپاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہادتوں پر افسوس کا اظہار

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر بے حد افسوس ہے۔

اپنے بیان میں مریم نوازنے کہا کہ ا للہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ شہید ہونے والے جوان اور افسران کے درجات بلند فرمائے، قوم کے یہ بیٹے قوم کا فخر ہیں،اللہ ان کے خاندانوں کو صبر جمیل اور اجر عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں