محمد فاروق 11

محمد فاروق نے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹر محمد فاروق نے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا۔پریزیڈنٹ ٹرافی فرسٹ کلاس میں ایم آئی ٹی سلوشنز کے محمد فاروق نے کے آر ایل کے خلاف شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں چھکوں کا ریکارڈ قائم کیا۔محمد فاروق دوسرے رائونڈ کی پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 14 چھکے شامل تھے۔

اس سے قبل پاکستان میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ گل فراز خان کا تھا جنہوں نے 1976-77 میں پاکستان یونیورسٹیز کے خلاف 12 چھکے مارے تھے۔محمد فاروق مجموعی طور پر فرسٹ کلاس میں بھی زیادہ چھکے مارنے والے پاکستانی بیٹر بن گئے۔اس سے قبل ماجد خان نے 1967 میں گلیمورگن کے خلاف 13 چھکے مارے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں