عباس عراقچی 17

محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات، امریکا ایران مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال

تہران (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی امریکا ایران مذاکراتی عمل پر گفتگو ہوئی، ثالثی کی کوششوں اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی امریکا ایران مذاکراتی عمل پر گفتگو ہوئی، ثالثی کی کوششوں اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حالیہ صورتحال پر آیت اللہ مجتبیٰ علی خامنہ ای کیلئے فیلڈ مارشل کا خصوصی خط لے کر آیا ہوں، سپریم لیڈر کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام بھی لایا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں سے بحران جلد ختم ہو جائے گا، چیف مذاکرات کار باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ سکندر مومنی کی قدر کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں