محسن نقوی 43

محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، چمن پھاٹک دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش

کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی چمن پھاٹک دھماکہ کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے، ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی۔

،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، آئی جی بلوچستان پولیس نے کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی، بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کی گئی، شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی حکومت دکھ کی گھڑی میں بلوچستان حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، درندوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے شکر گزار ہیں ہر مشکل گھڑی میں وہ بلوچستان کے ساتھ رہے ہیں، شہداء کے خون کے مقروض ہیں، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔

آئی جی بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں