محسن نقوی 19

محسن نقوی کا وانا میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وانا میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرکے وانا اور گرد و نواح کی آبادی کو ممکنہ تباہی سے بچایا۔

اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بارود سے بھری گاڑی اور موٹر سائیکل کو انتہائی پیشہ وارانہ مہارت سے حملے سے قبل تباہ کیا۔ نہوںنے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا۔

انہوںنے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے ذریعے خودکش حملے کا ناپاک منصوبہ وقت سے پہلے ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں