محسن نقوی 13

محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کمانڈر سمیت 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور پوری قوم اس جنگ میں اپنی بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں