بیروت (رپورٹنگ آن لائن) لبنان کی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان طے پانے والا فریم ورک معاہدہ متضاد اور ناقابل عمل ہے۔
لبنانی کی پارلیمینٹ کے سپیکر نبیہ بری نے کہا یہ معاہدہ اپنی موجودہ شکل میں نامنظور ہوگا اور نہ ہی نافذ کیا جا سکے گا، انہوں نے کہا یہ ایسا معاہدہ ہے جو ڈکٹیشن پر مبنی ہے ناکہ ایسا معاہدہ جو لبنان کے حقوق کا تحفظ کرے۔
نبیہ بری نے کہا کہ یہ معاہدہ لبنانی عوام کے درمیان اختلاف اور تقسیم پیدا کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے، جسے وہ مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لبنان کے بنیادی حقوق اور قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔









