نعیم قاسم 14

لبنان اور اسرائیل کے مذاکرات شرمندگی اور ذلت کا باعث ہوں گے، حزب اللہ

بیروت (رپورٹنگ آن لائن) حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست مذاکرات لبنان کے لیے شرمندگی، ذلت اور مسلسل سمجھوتوں کے سوا کچھ نہیں لائیں گے۔

حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے یہ بیان روم میں ہونے والے لبنان اور اسرائیل کے نئے مذاکرات سے قبل دیا ہے۔

ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اپنے خطاب میں نعیم قاسم نے کہا کہ لبنان کے صدر جوزف عون نے ثالث یا قومی اتحاد کی علامت کے طور پر کردار ادا نہیں کیا، بلکہ وہ جانبدار اور تقسیم پیدا کرنے والی شخصیت بن گئے ہیں، جو ان کے آئینی منصب اور لبنان کی طاقت کے منافی ہے۔

نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ایران کی امریکا اسرائیل کے خلاف کامیابی میں اب کوئی ابہام باقی نہیں رہا، ایران ایک بااثر عالمی طاقت کے طور پر سامنے آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی، ایران امریکا ایم او یو سے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدت میں کمی آئی۔

سربراہ حزب اللہ کے مطابق ایران نے لبنان سے متعلق معاملات کو معاہدے کی پہلی شق میں شامل کرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں