لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے 13 مارچ کا جمعہ اور ہفتے کی چھٹی بارے نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے رجسٹرار راجہ قمر الزمان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
فیصلے کے مطابق اب ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں میں جمعہ اور ہفتہ کو کام ہوگا، عدالت عالیہ اور ضلعی عدالتوں میں پرانی روٹین کے مطابق کیسوں کی سماعت ہوگی جبکہ عدلیہ کے دفاتر میں سٹاف بھی جمعہ اور ہفتے کام کرے گا۔
واضح رہے قومی بچت پالیسی کے تحت 11 مارچ کو جمعہ اور ہفتے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔









