ہائیکورٹ 16

لاہور ہائیکورٹ نے 1کروڑ 3لاکھ کی ڈکیتی کیس میں 2ملزمان کی ضمانت منظور کر لی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے ایک کروڑ 3لاکھ روپے کی ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتار دو ملزمان محمد ابوبکر اور عارف کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس طارق ندیم نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ملزمان کے خلاف 2025ء میں تھانہ صدر قصور میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ملزمان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ دونوں ملزمان گزشتہ 14ماہ سے جیل میں قید ہیں جبکہ پراسیکیوشن ان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکی۔

وکیل نے کہا کہ کسی بھی ملزم کو جرم ثابت کیے بغیر غیر معینہ مدت تک جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کی ضمانت دس، دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں