عدالت 13

لاہور ہائیکورٹ سے زیادتی کے ملزم کی درخواستِ ضمانت منظور

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے زیادتی کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔جسٹس عبہر گل خان نے زیادتی کے مقدمے میں ملزم فیصل شبیر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔ ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ ملک احد اعوان نے دلائل دیئے۔عدالت نے ملزم کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کر لی۔

ملزم کے وکیل نے دلائل دیے کہ درخواست گزار فیصل آباد میں شپنگ کمپنی آفس میں بطور مینیجر کام کرتا ہے، مدعی خاتون اسی کمپنی میں کام کرتی تھی اور خاتون کو ملزم سے کمپنی سے نکالے جانے کی رنجش تھی۔وکیل نے موقف اپنایا کہ خاتون نے ملزم کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا، خاتون کے میڈیکل رپورٹ سے بھی زیادتی ثابت نہیں ہوئی، درخواست گزار ملزم 22جون سے بے گناہ قید میں ہے۔ملزم کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت درخواست گزار کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں