قوی خان 139

فن کی دنیا میں جو سیکھا وہ نیک نیتی سے نئی نسل کو منتقل کیا ہے ‘ قوی خان

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)پرائیڈ آف پرفارمنس اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ میں نے فن کی دنیا میں رہ کر جو بھی سیکھا وہ نیک نیتی سے نئی نسل کو منتقل کیا ہے ، بحیثیت سینئر اداکار میر افرض بنتا ہے کہ اپنے کیرئیر میں جو تھوڑا بہت سیکھا وہ نئے آنے والے اداکاروں کو منتقل کروں۔ایک انٹر ویو میں سینئر اداکار نے کہا کہ ہمارے اداکاروں کے سیکھنے کیلئے باقاعدہ کوئی ادارہ موجودہ نہیں ،یہاں نئے اداکاروں کیلئے سینئر اداکار ہی اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

میرے سمیت کسی نے بھی فن کی میراث کواپنے ساتھ نہیں لے کر جانا اس لئے ہمیں چاہیے کہ جس قدر ہو سکے نئے آنے والوں کی رہنمائی کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں