ہائیکورٹ 17

غیر استعمال شدہ بجلی یونٹس کی مد میں کھربوں روپے کی وصولی چیلنج

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) غیر استعمال شدہ بجلی یونٹس کی مد میں کھربوں روپے کی وصولی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔درخواست میں نیپرا، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت غیر استعمال شدہ بجلی یونٹس کی قیمت صارفین سے وصول کر رہی ہے، حکومت نے بجلی بلوں میں کیپسٹی چارجز پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر وصول کئے، مقامی انویسٹرز کو ڈالرز کے تناسب سے قومی گریڈ سے ادائیگی غیر آئینی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سسٹم میں آنے والی بجلی کے تحت ادائیگیوں کا حکم دے، حکومت کو آئی پی پیز سے اضافی وصول کئے گئے کھربوں روپے واپس لینے کا حکم صادر کیا جائے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ عدالت ملوث نیپرا سمیت دیگر حکام کے احتساب کا بھی حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں