سندھ ہائی کورٹ 228

عمرشریف کی تیسری اہلیہ کواپارٹمنٹ فروخت کرنے سےروکنے کے عبوری حکم میں توسیع

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) اداکارعمر شریف کی جائیداد منتقلی کے تنازع کے کیس کی سماعت فریقین کے وکلا کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کردی گئی ہے،عدالت نے عبوری حکم نامے میں توسیع بھی کردی ہے۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ نے عمر شریف کی جائیداد تیسری بیوی کو منتقلی کے خلاف درخواست کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔

عمر شریف نے تیسری بیوی کی گفٹ ڈیڈ کو چیلنج کر رکھا ہے۔عدالت نے عمر شریف کی تیسری اہلیہ زرین غزل کو اپارٹمنٹ فروخت کرنے سے روک دیا تھا۔ عمر شریف کے وکیل کے مطابق2016 میں بینک سے قرضہ لے کر اپارٹمنٹ خریدا۔ عمر شریف شدید علیل ہیں اورانہیں بھولنے کی بیماری وکیل کےمطابق ہے۔

علالت کے دوران تیسری بیوی نے دسمبر 2020 میں خوفزدہ کرکے اپارٹمنٹ اپنے نام کرلیا اور اب خدشہ ہے کہ 11 کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ زرین غزل فروخت کرنا چاہتی ہیں،اس لئےعمر شریف کی گفٹ ڈیڈ کو کالعدم قرار دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں