حافظ حمداللہ 123

عمران نیازی واحد لیڈر ہے جس نے خیرات میں بھی کرپشن ایجاد کی، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)تر جمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ عمران نیازی واحد لیڈر ہے جس نے خیرات میں بھی کرپشن ایجاد کیا،ستر صفحات پر مشتمل فیصلہ عمران نیازی کے جھوٹ کرپشن چوری بددیانتی جیسے سیاہ کارناموں کا مستند دستاویز ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ان سیاہ کارناموں میں عمران نیازی سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماوں کا نام ای سی ایل میں شامل ہونا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ فیصلے سے اکبر ایس بابر کے لگائے گئے الزامات واضح طور پر ثابت ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ آئین کے آرٹیکل سترہ اور باسٹھ ون ایف کے تحت عمران نیازی کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ فیصلے نے ثابت کیا کہ تحریک انصاف فارن ایڈڈ اور امپورٹڈپارٹی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں