علی ظفر 31

علی ظفر کا اپنے گانے میں اے آئی تکنیک کا زبردست مظاہرہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) نامور گلوکار و اداکار علی ظفر نے نے اپنے البم ” روشنی ” کے گانے کی ویڈیو جاری کر دی ۔ انہوں نے 2002 میں بنائی گئی اپنی تھیسس پینٹنگ کو ایک شاندار اے آئی تخلیق کردہ سنیماٹک تجربے میں تبدیل کر دیا ہے۔یہ ویڈیو ان کے دو دہائیاں پرانے ذاتی فن پارے کو نئی زندگی دیتی ہے جہاں ناظرین کو محبت، یادوں، جدائی اور جذباتی تنہائی پر مبنی ایک پراسرار مصوری کی دنیا میں لے جایا جاتا ہے۔

اس منصوبے کی ہدایت کاری فواز ریحان اور اہلان عاصم نے کی جبکہ ساری ویڈیو اے آئی ورچوئل پروڈکشن کے ذریعے تخلیق کی گئی، جہاں ہر منظر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیا گیا، مگر اصل پینٹنگ کی ساخت اور جذبات کو برقرار رکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں