نادیہ حسین 130

عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔

ایڈیشنل ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج ساتھ نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں عاطف خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ملزم عاطف خان پر الزام ہے کہ اس نے نجی کمپنی کے چیف ایزیکٹو کے 53 کروڑ روپے اپنے بزنس میں استعمال کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں