عبد اللہ شفیق 10

عبداللہ شفیق کو دوسرے دن انگلینڈ کے خلاف کم بیک کی امید

ہیڈنگلے (رپورٹنگ آن لائن) پاکستانی بیٹر عبداللہ شفیق نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز ابتدائی وکٹیں حاصل کرکے میچ میں واپس آسکتی ہے۔

عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ بطور ٹیم مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترنا ضروری ہے، انگلینڈ کی جانب سے اچھی شراکت داری قائم ہے لیکن نئے دن کا آغاز ہمیشہ ایک نئے چیلنج کے ساتھ ہوتا ہے، خاص طور پر پہلے سیشن میں صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوشش ہوگی کہ دوسرے روز صبح کے سیشن میں جلد وکٹیں حاصل کرکے میچ کا مومینٹم تبدیل کیا جائے، اگر ابتدائی وکٹیں مل گئیں تو امید ہے پاکستان دوبارہ کھیل میں واپس آجائے گا۔عبد اللہ شفیق نے کہا کہ دوسرے کھیل میں واپس آنے کی ہم اپنی پوری کوشش کریں گے جو روٹ اور ہیری بروکس کی وکٹ اہم ہوگی۔

عبداللہ شفیق نے پاکستان کی پہلی اننگز میں 61 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تاہم دیگر پاکستانی بیٹرز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں