کراچی (رپورٹنگ آن لائن) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کمی کیساتھ 4 ہزار 322 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 720 روپے ہوگئی۔









