فی تولہ سونا 15

عالمی و مقامی سطح پر سونے، چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) عالمی و مقامی سطح پر سونے، چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3800 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 53 ہزار 436 روپے ہو گئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3257 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 88 ہزار 749 روپے پر آگیا۔

24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 73 روپے گر کر 6 ہزار 869 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 38 ڈالر سستا ہوکر 4309 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں