سونے 14

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل جاری

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل جاری ہے۔

آل مارکیٹ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 94 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 52 ہزار 233 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا 2 ہزار 785 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 86 ہزار 987 روپے پر آگیا ہے۔

اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 94 روپے گھٹ کر 7 ہزار 173 روپے پر آگئی ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 30 ڈالر گھٹ کر4 ہزار 297 ڈالر پر آگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں