کراچی (رپورٹنگ آن لائن) عالمی و مقامی سطح پر سونے و چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3800 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 79 ہزار 962 روپے پر آگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3257 روپے کمی سے 4 لاکھ 11 ہزار 490 روپے پر آگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 38 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 576 ڈالر پر آگیا۔
دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کے بھاؤ 100 روپے کم ہو کر 7 ہزار 914 روپے پر آگئے ہیں۔









